ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہائی وےپر پڑے گڈھوں کی وجہ سے اڈپی ضلع پنچایت نے کیا ٹول وصولی معطل کرنے کا فیصلہ

ہائی وےپر پڑے گڈھوں کی وجہ سے اڈپی ضلع پنچایت نے کیا ٹول وصولی معطل کرنے کا فیصلہ

Mon, 02 Jul 2018 21:59:15    S.O. News Service

اڈپی 2؍جولائی (ایس او نیوز) اڈپی ضلع پنچایت کے عام اجلاس میں نیشنل ہائی وے 66پربارش کی وجہ سے نمودار ہونے والے گڈھوں او ر اس سے مسافروں کو ہونے والے مصائب کا مسئلہ زیر بحث آیا ۔ اس کے بعد ضلع پنچایت سڑک کی بری حالت کے پیش نظر ٹول وصولی کا سلسلہ معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔

ضلع پنچایت میٹنگ میں جناردھن تونسے نے یہ مسئلہ اٹھایادیگر اراکین نے بھی ان کا ساتھ دیتے ہوئے ہائی کی تعمیر اور اس کو درست حالت میں رکھنے کے تعلق سے کمپنی کی کوتاہیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سڑک کی بدحالی کی وجہ سے سنتے کٹّے پاس باربار حادثات واقع ہورہے ہیں۔بہت سارے اراکین نے اس بات پر ناراضی جتائی کہ سڑک کی درستی اورگڈھوں کے مسائل حل کرنے کی طرف بارہا توجہ دلانے کے باوجود کمپنی اس ضمن میں اقدامات نہیں کررہی ہے۔ میٹنگ میں موجود نیشنل ہائی وے اتھاریٹی آف انڈیا کے انجینئر گروراج نے کہا کہ سنتے کٹّے کے پاس پیدل اوور برڈج اور سڑک کے گڈھے درست کرنے کے سلسلے میں تجاویز بھیجی گئی ہیں مگر اس پر اقدامات کرنے کا اختیار ہائی وے اتھاریٹی کو حاصل نہیں ہے۔اراکین نے انجینئر کے اس بیان سے عدم اتفا ق کیا۔

ایم ایل اے رگھو پتی بھٹ نے یہ تجویز پیش کی کہ جب تک سڑک کی مرمت نہیں ہوتی تب تک ضلع کے اندر موجود دونوں ٹول گیٹ پر ٹیکس کی وصولی کو معطل کیا جائے۔اس کے علاوہ ضلع ڈپٹی کمشنر اور ضلع ایس پی کو تحریر بھیج کر ٹول گیٹ پر سیکیوریٹی فراہم نہ کرنے کامطالبہ کیا جائے۔اراکین نے اس تجویز کو منظور کرتے ہوئے ٹول وصولی کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔


Share: